27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16
بھارت :رہائی پانیوالے پاکستانی قیدی ذہنی توازن کھوبیٹھے
آج نیوز - بھارت نے پاکستان کے سات قیدیوں کو رہا کردیا ہے، رہائی پانیوالے تین قیدی بھارتی جیلوں میں تشدد کے باعث ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی شہریوں کو بی ایس ایف نے واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا۔ رہا ہونے والے پاکستانی شہری جونہی اپنی سرزمین پر پہنچے تو انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ رہا ہونے والے پاکستانی شہریوں میں تین بھارت کی مختلف جیلوں میں تشدد کے باعث اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ بھارت میں قید کے دوران ان سے جانوروں سے بھی ابتر سلوک کیا جاتا تھا۔رہا ہونے والے تمام پاکستانی سول شہری ہیں جو بھارت میں سزا مکمل ہونے کے باوجود کئی سال بھارت کی مختلف جیلوں میں قید رہے۔