27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:15
نواجوانوں سے انا ہزارے کی طرز پر تحریک چلانے کی اپیل
آج نیوز - سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نوجوانوں سے انا ہزارے کی طرح تحریک چلانے کی اپیل کر دی،ملتان میں اپنے والد مخدوم سجاد حسین قریشی کی برسی کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، نوجوان خود کو کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جہاد کے لئے تیار کریں اور انا ہزارے کی طرح تحریک کی تیاری کریں۔ شاہ محمود نے کہا کہ کراچی میں فوج کی نہیں، صوبائی اور وفاقی حکومت کے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔