تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

کراچی: بوری بند لاش برآمد، سرچ آپریشن میں 12 افراد زیرحراست

آج نیوز - کراچی کے علاقے ڈینسو ہال کے قریب سے بوری بند لاش برآمد۔ بلال کالونی میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران بارہ افراد حراست میں لے لئے۔ گڈاپ سے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کراچی کے علاقے بلال کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں بارہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب گڈاپ میں پولیس نے ڈکیتی کی اطلاع پر کارروائی پر کرتے ہوئے دو ڈاکو گرفتار کرلیے۔ جن کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی میں امن کی بحالی، بھتہ خوروں اور شرپسندوں کی گرفتاریوں کے لئے مختلف علاقوں میں سرجیکل آپریشن جاری ہے۔ تاہم تمام تر دعوؤں کے باوجود ابھی تک کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.