27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16
شرپسندوں اور ان کے سرپرستوں کو نہیں بخشیں گے، رحمان ملک
آج نیوز - رحمان ملک نے کورنگی چکراگوٹھ میں پولیس چوکی بنانے کا حکم دے دیا۔ کہتے ہیں شرپسند جہاں ہوں گے ان کیخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے گی۔ کراچی کے علاقہ بلال کالونی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ جہاں آپریشن ہوگا وہاں وہ خود دورہ کریں گے۔ شرپسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ بلال کالونی میں انٹیلی جنس رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی گئی۔ اس علاقے میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی اطلاعات تھیں۔ اس سے پہلے بھی کراچی میں میڈیا سے بات کر تے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رحمن ملک نے کہا تھا کہ کراچی میں رینجرز کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔ کچھ بھتہ خوروں نے سیاسی تعلق کے دعوے کئے ہیں۔ بھتہ خوروں نے فلمی نام رکھے ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ان کو اور ان کے سرپرستوں کو بخشا نہیں جائے گا، جو لوگ بھی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ٹارگٹ کلرز زیر تفتیش ہیں کل بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو میڈیا کو دکھائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ جرائم کو جڑ سے ختم کردیں گے۔ جس تھانے کے حدودو مین بھتہ خوری ہو گی اس علاقے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا جائیگا۔