تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

رینجرز کراچی شہر سے نوگوایریاز ختم کردے گی، بریگیڈیئر وسیم

آج نیوز - رینجرز کراچی شہر سے نوگوایریاز ختم کردے گی شہر کا کوئی حصہ قانون نافذ کرنے والوں کے لئے ممنوعہ علاقہ نہیں ہوسکتا۔ آج نیوز کے پروگرام اسلام آباد ٹو نائٹ میں سچل رینجرز کے کمانڈنٹ بریگیڈئیر وسیم ایوب نے کہا کہ رینجرز کو شہر میں قیام امن اور نام نہاد نوگو ایریاز کے خاتمے کے لئے تمام تر اختیارات دے دئیے گئے ہیں فی الوقت ان علاقوں کا نام لینا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز قانون کی رٹ قائم کردے گی۔ لیکن اس کے بعد کے حالات کو سنبھالنا اور اچھا ماحول قائم رکھنا سیاسی قوتوں سول سوسائٹی اور میڈیا کی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو بانوے اور چھیانوے میں بھی آپریشن ہوچکا ہے اب دو ہزار گیارہ میں بھی آپریشن کررہے ہیں اگر اب بھی رینجرز کی کارروائی کے بعد بہتر ماحول برقرار نہ رکھا گیا تو دوبارہ ایسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ تمام تر کارروائیوں کے لئے کسی بڑی فورس کی ضرورت نہیں۔ بریگیڈیئر وسیم ایوب نے کہا کہ آئی بی، آئی ایس آئی اور رینجرز کے اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک سے ملنے والی معلومات پر آپریشن کررہے ہیں یہ آپریشن ایک دن ہفتے یا مہینے کا نہیں جہاں بھی ضرورت ہوگی کراچی کے اٹھارہ ٹاوٴنز میں کارروائی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.