تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

لاہور: سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر اغواء

آج نیوز - سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق شہباز تاثیر کو گلبرگ کے علاقے حسین چوک سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی گاڑی پر کسی کام سے جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کی تعداد چار تھی اور وہ شلوار قمیض اور پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق شہباز تاثیر کو اغوا کاروں نے گن پوائنٹ پر گاڑی سے اتارا اور اپنی گاڑی میں لے گئے۔ اغوا کی اطلاع ملتے ہی اعلٰی حکام اور پولیس کی بھاری نفری حسین چوک پہنچ گئی جبکہ پولیس نے لاہور کے تمام خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.