تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

بلوچستان: اکبر بگٹی کی برسی پر ہڑتال، مکمل شٹرڈاؤن

آج نیوز - جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر بگٹی کی پانچویں برسی پر آج بلوچستان کے بلوچ علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی اپیل جموری وطن پارٹی ، بلوچ ریپلکن پارٹی اور دیگر قوم پرست جماعتوں نے کی ہے۔ کوئٹہ ،مستونگ، قلات، خضدار، نوشکی، دالبندین، مشکے آواران، تربت ،پنجگور ،ڈیرہ مراد جمالی ،جحفر آباد ،نصیر آباد ،ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ کوئٹہ میں ٹریفک معمول سے کافی کم ہے۔ جناح روڈ، لیاقت بازار ، قندھاری بازار ،پرنس روڈ اور دیگر علاقوں کے تمام بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اہم شاہراؤں پر پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.