تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

گوجرانوالہ: فائرنگ کے نتیجے میں 2 راہگیر ہلاک، 3 زخمی

آج نیوز - گوجرانوالہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو راہگیر ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ وحدت کالونی کے علاقے کشمیری بازار میں بچوں کی لڑائی کے باعث پیش آیا۔ مخالف پارٹیوں میں رات گئے زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو راہگیر محمد علی اور آصف جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کے ورثاء نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے علاقے میں کشیدگی کے باعث بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.