27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:17
کراچی کے حالات کی وجہ سے تاجر نقل مکانی پر مجبور ہیں، شہباز
آج نیوز - وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات کی وجہ سے تاجر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ حالات کو سنبھالا نہ گیا تو کوئی نام لینے والا نہیں ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کراچی میں تاجروں اور صنعتکاروں کے نمایندوں سے شہر کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا گیٹ وے ہے۔ اگر شہر کے حالات کو نہ سنبھالا گیا تو کوئی نام لینے والا نہیں ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں تاجروں کی نقل مکانی نہ روکی گئی تو پاکستان بنجر زمین بن جائیگا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کے درمیان ساٹھ ارب روپے کی سالانہ تجارت ہورہی ہے۔ جبکہ پاکستان اورچین کے درمیان تجارتی حجم کی مالیت انگلیوں پر گنی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر تاجروں نے کہا کہ کراچی کی موجود صورتحال پر حکومت نے بزنس کمیونٹی کی تجاویز پر عمل نہ کیا تو احتجاج کیا جائے گا۔