27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:17
غزہ: اسرائیلی حملے میں مزید دو فلسطینی شہید، تعداد 13 ہو گئی
آج نیوز - غزہ پر تازہ اسرائیلی حملے میں مزید دو فلسطینی شہید ہوگئے، گزشتہ اڑتالیس گھنٹے میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی تعداد تیرہ ہوگئی۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی عسکری گروپ مصر اور اسرائیل کے سرحدی علاقے میں حملوں کی منصوبہ بند کررہے تھے۔ انہیں انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر حملے کا نشانہ بنایاگیا۔ غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ گزشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی جارحیت میں تیزی آئی ہے۔ اور صیہونی میزائلوں کا شکار بننے والے فلسطینیوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے۔