تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:17

رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کی خصوصی اہمیت

آج نیوز - رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو خصوصی اہمیت اور درجہ حاصل ہے، دنیا بھر کے مسلمان جمعتہ الوداع کو خصوصی مذہبی عقیدت اور جذبے سے مناتے ہیں۔ ویسے تو بیشک تمام دن اور تمام راتیں ہی اللہ رب العزت کے قانونِ قدرت میں ہیں مگر اِس کے باوجود خود اللہ عزوجل نے بعض ایام کو دوسرے ایام پر اور بعض راتوں کو دوسری راتوں پر فوقیت دے رکھی ہے۔ ہفتے کے سات ایام میں جمعہ کے دن کو رب تعالیٰ نے خصوصی فضیلت عطا کی ہے اور اِس دن کو بے شمار رحمتوں اور برکتوں سے نواز رکھا ہے۔ ماہِ رمضان کے آخری جمعہ کو جمعتہ الوداع کا درجہ حاصل ہے یہ دن اہل ایمان کو اِس بات کی بھی نوید سناتا ہے ، کہ رب تعالیٰ کا مہمان ماہ رمضان المبارک اب کچھ ہی دنوں بعد رخصت ہونے کو ہے اور آج کے بعد آئندہ رمضان تک آنے والے جمعة المبارک کے ایام کی فضیلت تو اپنی جگہ برقرار ہے مگر اْن میں رمضان کی برکتیں نہ ہوں گی۔ جمعتہ الوداع کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ خود اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں سورت الجمعہ کے نام سے سورت مبارکہ نازل کر کے اِس دن کی اہمیت کو اہل اسلام کے لئے مسلم کر دیا۔ جمعة المبارک کو دین اسلام میں خاص دن کی حیثیت حاصل ہے اِس دن کو دنوں کا سردار بھی کہا جاتا ہے۔ اس دن کی اصل روح کے مطابق اپنے عقائد اور شعائر کی درستگی کر لی جائے تو پوری انسانیت فیض یاب ہو سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.