تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:34

کراچی :ٹارگٹ کلرز کی اطلاع دینے والے کیلئے انعام

آج نیوز - وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری میں تعاون کرنے والوں کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔کراچی میں وزیراعلی سندھ اور وزیر داخلہ رحمان ملک کی مشترکہ صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔ جس میں کراچی میں قیام امن کے حوالے سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، کراچی کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں، مجرموں اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں حکومت کی طے شدہ پالیسی کے تحت شرپسندوں کے خلاف بلاامتیاز اور بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی ،قائم علی شاہ نے کہا کہ شہر کی رونقیں بحال ہوگئیں ہیں اور شرپسندوں کے کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیراعلی سندھ نے چکرا گوٹھ میں دہشتگردون کی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے پانچ ،پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے علاج معالجے کیلیے ایک ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ مجرموں کے خلاف کارروائی شفاف طریقے سے ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.