3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35
کراچی :کالعدم لشکر جھنگوی کے تین ملزمان گرفتار
آج نیوز - سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی پولیس فیاض خان کے مطابق ملزمان کے نام دانش ، طارق اور شان ہیں۔ جنہیں کورنگی کے علاقے ویٹا چورنگی سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے پانچ کلو باروی مواد ، چھ راکٹ ، پندرہ دستی بم ، نو ڈیوائسز ، تین ٹی ٹی پستول اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں ہیں۔ ملزمان وزیرستان میں قاتلانہ حملوں سمیت کراچی میں بینک ڈکیتی اور لوٹ مار کے دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔