3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35
کھالیں اور فطرہ جمع کرنا سیاسی جماعتوں کا کام نہیں ،رحمان
آج نیوز - وفاقی وزیر داخلہ رحمان مالک نے کراچی چیمبر میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھالیں اور فطرہ جمع کرنا سیاسی جماعتوں کا کام نہیں، قانون سازی کے زریعے اس پر پابندی لگائی جائے گی۔ کراچی چیمبر میں فیڈریشن اور چیمبر کے نمائندوں نے ایک ساتھ رحمان ملک سے ملاقات کی۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴن سے بات کر کے کھالیں اور فطرہ جمع کرنے پر پابندی لگانے کی تجویز وزیراعظم کو پیش کروں گا۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے تمام کھمبوں سے سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارنے کا حکم دیا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو متعلقہ علاقے کا ایس ایچ او معطل کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا ریکارڈ چیک کیا ہے، کراچی ایرپورٹ سے وسیم نامی کوئی شخص گرفتار نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک جو افراد گرفتار ہوئے ہیں، ان میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا شامل ہیں اور ان کے خلاف ٹھوس ثبوت بھی ملے ہیں۔