تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35

لیبیا :باغیوں کا جنوبی طرابلس فتح کرنے کا دعویٰ

آج نیوز - لیبیا میں باغیوں نے تازہ حملہ میں جنوبی طرابلس فتح کرنے دعوی کردیا۔ طرابلس کے ایک گودام سے تریپن افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ بینن اور نائیجرنے بھی لیبیا میں باغیوں کی حکومت تسلیم کرلی۔ لیبیا میں باغیوں کی پیش قدمی اورقذافی کے حامیوں کا دفاع جاری ہے۔ قذافی کے آبائی قصبہ سرت پر قبضہ کیلئے باغی پیش قدمی کررہے ہیں۔ باغیوں کے رہنما مصطفیٰ عبدالجلیل نے کہا ہے کہ قذافی اوران کے حامی ہتھیار ڈال دیں،وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف شفاف قانونی کارروائی ہوگی۔ باغیوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری طور پرطرابلس میں ایمرجنسی انسانی امداد کا مطالبہ کیا ہے،بالخصوص شہر میں میڈیکل کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.