تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35

ملک بھر میں شب قدر انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

آج نیوز - رمضان المبارک کی ستائیسویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی، ملکی سلامتی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ لیلتہ القدر جیسا شرف کسی دوسری امت کو حاصل نہیں۔ قران مجید میں ارشاد ہوتا ہے۔ "بے شک! ہم نے قرآن کو شبِ قدر میں اتارا اور تم کیا جانو کہ شبِ قدر کیا ہے؟ شبِ قدر بہتر ہے، ہزار مہینوں سے، اِس شب میں جبرئیل امین اور ملائیکہ اپنے پروردگار کے حکم سے ہر کام کے لئے زمین پر اترتے ہیں، شبِ قدر سلامتی ہے صبح چمکنے تک"۔ مفسرین کرام کے مطابق شب قدر ماہ صیام کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے "اس رات میں اللہ تعالیٰ اپنا حکم اور فیصلہ مخلوق میں بیان کرتے ہیں" اور حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ جو شب قدر میں ایمان اور ثواب کی نیت سے کھڑا ہوا اس کے پہلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ ارشاد نبوی ہے کہ "یہ مقدس رات اللہ تعالی نے فقط میری اْمت کو عطا فرمائی ہے۔" اس شب کے اصل فیوض و برکات اور فضائل کا احاطہ کرنا انسان کے بس کی بات نہیں، یہی وجہ ہے کہ ایک شب میں ہزار مہینے کا ثواب کمانے کیلئے دنیا بھر کی مساجد میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.