3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35
ڈرون حملہ ،القاعدہ رہنما عطیہ عبدالرحمان ہلاک
آج نیوز - پاکستان میں القاعدہ کا دوسرا اہم رہنما عطیہ عبدالرحمان ڈرون حملے میں مارا گیا۔عطیہ عبدالرحمان اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی تھا۔امریکی حکام نے عطیہ عبدالرحمان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی ہلاکت کو القاعدہ کیلئے بڑا دھچکہ قرار دیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق عطیہ عبدالرحمان بائیس اگست کو شمالی وزیرستان میں کئے گئے ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔یہ حملہ تحصیل میر علی کے علاقے مچی خیل میں ایک گھر پر کیا گیا تھا۔جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔عطیہ عبدالرحمان کا تعلق لیبیا سے تھا۔