تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35

عید کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا خاتمہ متوقع

آج نیوز - وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کل تک متوقع ہے۔ تین سو اٹھہتر افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، ٹارگٹ کلرز سے تفتیش جاری ہے نام نہیں بتاسکتے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس دوران میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ شہر میں چار روز کی کاررائیوں سے بہتری آئی ہے۔ کراچی کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ عید کے دوران ڈبل سواری پر پابندی اٹھالی جائے۔ اس بارے میں فیصلہ کل تک متوقع ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ مشکوک افراد کے بارے میں اطلاع دینے پر دس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ پولیس کو مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.