تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35

عرب لیگ کا شام میں قتل و غارت بند کرنے کا مطالبہ

آج نیوز - عرب لیگ نے شام میں قتل و غارت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عرب حکمرانوں سے عوام کی خواہشات کے مطابق سیاسی اور معاشی اصلاحات متعارف کرنے کی اپیل کی ہے۔ عرب لیگ کی امن کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری جنرل نبیل العرابی کی صدارت میں مصر کے دارالحکومت میں ہوا۔ اجلاس میں عرب ممالک کے وزرائے خزانہ شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد قاہرہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کو شام میں مصالحت کیلئے دمشق بھیجا جائے گا۔ وزرائے خزانہ نے کہا کہ عرب دنیا اور پورے خطے کے استحکام کیلئے شام میں استحکام ضروری ہے۔ عرب لیگ نے لیبیا کی رکنیت بحال کرتے ہوئے نے باغیوں کی عبوری کونسل کو نمائندہ حکومت تسلیم کرلیا۔ عرب لیگ نے تمام عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ طرابلس کے منجمد فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ جنگ سے تباہ حال ملک کی تعمیر نو اور لوگوں کی مشکلات کم کی جاسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.