تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35

جائیداد اور اثاثے ضبط نہیں منجمد کئے گئے ہیں، مشرف

آج نیوز - سابق صدر پرویز مشرف کہتے ہیں بے نظیر قتل کیس میں ان کی جائیداد اور اثاثے ضبط نہیں منجمد کیے گئے ہیں۔ ان کی قانونی ٹیم اس کیس پر پوری طرح کام کررہی ہے۔ دبئی میں پاکستان جرنلسٹ فورم یو اے ای کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال انتہائی خراب ہے۔ لیکن جنرل کیانی کو ٹیک اوور نہیں کرنا چاہئے۔ موجودہ صورتحال کا حل جمہوریت میں ہے جس میں فوج کا کوئی رول نہیں ہونا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ ان کی جائیداد اوراثاثے بے نظیر کیس میں ضبط نہیں منجمد کیے گئے ہیں۔ ان کی قانونی ٹیم اس کیس پر پوری طرح کام کررہی ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات پاکستان کے لیے اہم ہیں۔ عوام کو باہر نکلنا پڑے گا اورووٹ کے ذریعے صحیح اور ایماندار قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کے صدر یا وزیر اعظم نہیں بلکہ تیسری قوت کے طور پر پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لئے آئندہ سال پاکستان جائیں گے۔ جب تک موجودہ حکومت ہے نظام ٹھیک نہیں ہو گا اور نہ ہی جمہوریت مضبوط ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.