تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:36

کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دھماکا، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

آج نیوز - کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دوسروں کے شکار کے لئے نکلنے والے اپنی ہی موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کا شکار ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر دھماکے سے دو مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ جائے دھماکا سے تین افراد حراست میں لے لئے گئے۔ دھماکا ابو الحسن اصفہانی روڈ سے متصل نور اپارٹمنٹ کے عقب میں ہوا۔ دھماکے کی شدت سے قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارت کو نقصان پہنچا۔ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب تین کلوگرام مواد میں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مواد کا وزن تین سے پانچ کلوگرام تھا۔ دھماکے سے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔ جائے وقوع سے تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق ہلاک شدگان دہشتگرد تھے جو کسی علاقے میں موٹر سائیکل کھڑی کرکے دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جائے وقوع سے انجن، چیسز نمبر اور موبائل فون کی سم ملی ہے۔ ہلاک شدگان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ واجد درانی نے پولیس حکام کو عید الفطر کی نماز کے موقع پر عید گاہوں اور کھلی جگہوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.