3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:36
مرزا کا بیان پارٹی ڈسپلن کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، زرداری
آج نیوز - صدر زرداری نے ذوالفقار مرزا کے بیان کو پارٹی ڈسپلن کی ناقابل قبول خلاف ورزی قرار دے دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے سندھ کابینہ کے وزراء سے ملاقات کی۔ جس میں کراچی کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی۔ صدر کہتے ہیں حکومت کراچی میں ہر صورت امن قائم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ملک کو درپیش مسائل کا سامنا کیا جائے گا۔ صدر نے کہاکہ عوام جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کی گئی حکومتی مہم کا ساتھ دیں۔ وزیراعلی سندھ نے بھتہ خوروں کیخلاف شروع کی گئی حکومتی مہم کے بارے میں صدر کو آگاہ کیا۔