3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:36
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج کراچی میں ہو گا
آج نیوز - شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس بعد نماز عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی کے ارکان ، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین شریک ہوں گے۔ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز پر ہوں گے۔