3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37
کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس و ایف سی کی کارروائی، 10 گرفتار
آج نیوز - کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری، بلدیہ اور سرسید ٹاؤن میں پولیس اور ایف سی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران دس افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ اجمیرنگری، زرینہ کالونی اور اطراف میں پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ سرسید ٹاؤن میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں بھی انیس جی قبرستان کے قریب کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔