تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37

ٹارگٹ کلنگ: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ازخود نوٹس کی سماعت

آج نیوز - کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں از خود نوٹس کی سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کے خلاف کوئی کام نہیں کرنے دیں گے، انہوں نے سوال کیا کہ شہر میں بھتہ حق کی طرح لیا جاتا ہے، اسے کیسے کنٹرول کریں گے۔ آج کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ بار کونسل کے نائب صدر نے فریق بننے کی درخواست دی ہے۔ سندھ حکومت کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے آئین کے آرٹیکل ایک سو نناوے کے تحت ہائی کورٹ سے تحقیقات کی تجویز پیش کی ہے۔ عبدالحفیظ پیرزادہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ بلدیاتی نظام پر کشیدگی بھی لسانی فسادات میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازخود نوٹس کے بعد صورتحال بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے، سپریم کورٹ از خود نوٹس کی بجائے سندھ ہائی کورٹ سے انکوائری کرائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.