تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37

دوسرا ون ڈے: پاک، ویسٹ انڈیز ویمن ٹیمیں آج مدمقابل

آج نیوز - پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا کرکٹ میچ آج ہورہا ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی ٹیم کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ سینٹ ونسنٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈین بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اکتالیسویں اوور میں بیاسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ نین عابدی چھبیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ انیسا محمد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف باآسانی بیسویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کنگس ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.