تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37

سعودی عرب، خلیجی اور یورپی ممالک میں عید منائی جارہی ہے

آج نیوز - سعودی عرب، خلیجی اور یورپی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ بیشتر مسلم اور خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ سعودی عرب، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، فلسطین، یمن، امریکا اور کینیڈا میں عید ہے۔ شورش زدہ لیبا کے عوام بھی عید روایتی انداز ہی میں منارہے ہیں لیکن اس بار ان کی خوشی دیدنی ہے۔ کیونکہ اس بار انہیں آزادانہ عید منانے کا موقع ملا ہے۔ بیالیس سال میں پہلی بار لوگ صدر معمر قزافی کے بغیر عید منارہے ہیں۔ فلپائن میں بھی آج عید الفطر ہے۔ دارالحکومت منیلا میں روح پرور اجتماعات ہوئے۔ مسلمانوں نے مساجد میں نماز کے بعد امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.