تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37

لاہور: دو ٹرینوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 17 زخمی

آج نیوز - لاہورمیں دو ٹرینوں کی ٹکر سے تین افراد جاں بحق سترہ زخمی ہوگئے۔ حادثے سے مین لائن پر ریلوے ٹریفک معطل ہونے کے بعد بحال ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کی صبح لاہور جانے والی باؤ ٹرین ٹریک پر موجود ایک بچے کو بچاتے ہوئے رک گئی تھی کہ پیچھے سے آنے والی خیبر میل اس سے ٹکرا گئی۔ جس سے باؤ ٹرین کی تین بوگیاں الٹ گئیں اور تین افرادجاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو میو اور نواز شریف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ریلوے حکام نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایم پاکستان ریلوے سعید اختر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر غلطی خیبر میل کے ڈرائیور کی لگتی ہے، حتمی بات مکمل تحقیقات کے بعد ہی بتائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہدرہ لاہور کے درمیان خودکار بلاک سگلنگ کے نظام کے باعث سگنل میں انسانی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.