تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37

آئندہ 24 گھنٹے میں کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان

آج نیوز - ملک کے جنوبی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت سندھ میں اکثر مقامات پر جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور مالاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش نواب شاہ میں پچپن ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ لسبیلہ میں پینتالیس، مٹھی بیالیس، بدین بائیس، سبی بیس، چھور انیس، میر پور خاص بارہ، کراچی دس، پارا چنار، پڈعیدن اور میر خانی میں آٹھ ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں اکثر مقامات پر جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی چند ایک مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.