تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37

پہلی ایشین چیمپیئنزٹرافی: قومی ہاکی ٹیم چین روانہ

آج نیوز - پہلی ایشین چیمپیئنزٹرافی میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم چین روانہ ہوگئی، کھلاڑی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اٹھارہ رکنی قومی ہاکی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں کراچی سے بیجنگ روانہ ہوئی۔ ٹیم کے غیرملکی کوچ مشیل وین ڈین چین میں ٹیم کوجوائن کریں گے۔ ایشین چیمپیئنزٹرافی تین سے گیارہ ستمبرتک اورڈوس میں ہوگی جس میں میزبان چین، جاپان، بھارت، جنوبی کوریا، ملائشیا اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چین روانگی کے موقع پرجناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں سینئرکھلاڑیوں کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔ امید ہے نئے کھلاڑی اعتماد پرپورا اتریں گے۔ منیجرخواجہ جنید نے بتایا کہ ٹیم میں چھ نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں تجربہ کار کھلاڑیوں کی غیر موجود گی میں جونیئرز کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ افتتاحی روز ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت سے اس کا مقابلہ نو ستمبر کو ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.