تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37

جولائی میں ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی چائے کی پتی درآمد کی گئی

آج نیوز - جولائی کے مہینے میں ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی چائے کی پتی درآمد کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی دو ہزار گیارہ میں چائے کی پتی کی درآمد میں سترہ اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران نو ہزار ایک سو سولہ میٹرک ٹن چائے کی پتی درآمد کی گئی۔ جس کی مالیت دو کروڑ چونسٹھ لاکھ چورانوے ہزار ڈالر ہے۔ جبکہ گزشتہ ماہ دو کروڑ چھبیس لاکھ ڈالر مالیت کی سات ہزار چھ سو سولہ میٹرک ٹن چائے کی پتی درآمد کی گئی تھی۔ دوسری جانب گزشتہ سال جولائی میں دو کروڑ باون لاکھ ڈالت مالیت کے چائے کی پتی درآمد کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.