3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:37
ملک کے دو مقامات پر تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
آج نیوز - مالی سال دو ہزار گیارہ کے دوران او جی ڈی سی نے ملک کے دو مقامات پر تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے۔ کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے تیل و گیس کی تلاش کے لئے اکیس کنوؤں کی کھدائی کی۔ اس دوران کمپنی کو گوپنگ ون اور شیخان ون میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال دو ہزار گیارہ میں کمپنی کی یومیہ تیل کی پیداوار سینتیس ہزار تین سو ستر بیرل رہی۔ جبکہ گیس کی پیداوار ایک ارب مکعب فٹ یومیہ اور ایل پی جی پیداوار ایک سو پچانوے میٹرک ٹن یومیہ اور سلفر کی یومیہ پیداوار تہتر میٹرک ٹن رہی۔