3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:38
مہاراشٹر:انا ہزارے کا آبائی گاوٴں پہنچنے پر شاندار استقبال
آج نیوز - بھارت میں بد عنوانی کے خلاف جدوجہد کی علامت انا ہزارے کا ریاست مہاراشٹرمیں آبائی گاوٴں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ انا ہزارے اسپتال سے خارج ہونے کے بعد اپنے آبائی گاوٴں رالیگان سدھی پہنچے۔ جہاں سماجی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ گاوٴں کے لوگ انا ہزارے کو اپنے درمیان پا کر بہت پْر جوش تھے اورخوب آتشبازی کی۔ چوہتر سالہ انا ہزارے کو جلوس کی شکل میں گاوٴں لایا گیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اتنی معروف شخصیت ان کے گاوٴں آئی ہے، اس لئے وہ بہت خوش ہیں۔ اس موقع پر انا ہزارے کا کہنا تھا کہ گاوٴں کی ان کی راہ دیکھ رہا تھا۔ اس لئے وہ پہلی فرصت میں لوگوں سے ملنے چلے آئے۔ انا ہزارے کی جدو جہد اور بھوک ہڑتال نے حکومت کو عوامی خواہشات پر مبنی احتساب بل منظور کرنے پر مجبور کیا۔