3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:41
بلاوایو ٹیسٹ: زمبابوے 412 رنز بنا کر آؤٹ
آج نیوز - بلاوایو ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم چار سو بارہ رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ تو ٹینو ماویو نے ناقابل شکست ایک سو تریسٹھ رنز بنائے۔ زمبابوے نے آج اپنی پہلی نامکمل اننگز دو سو پینتالیس رنز چارکھلاڑی آوٴٹ پر دوبارہ شروع کی تو ٹینو ماویو بیاسی اور کریگ ایرون اڑتیس رنزبناکر وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں چورانوے رنز جوڑے، کریگ ایرون انچاس رنز بنا کر جنید خان کا شکار بنے۔ نئے آنے والے بیٹسمین لیمب نے اوپنر توٹینو ماویو کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے مجموعے میں پچانوے رنز کا اضافہ کیا۔ تین سو پینسٹھ رنز کے مجموعے پر لیمب انتالیس رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہوئے۔ رے پرائس زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف چھ رنز بنا کر اعزاز چیمہ کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہو گئے۔ ویٹوری چودہ اور پوفو آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تو ٹینو ماویو ایک سو تریسٹھ رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل اور اعجاز چیمہ نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔