تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:41

سندھ :طوفانی بارش ،تئیس ہلاک

آج نیوز - اندرون سندھ طوفانی بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے چار بچوں سمیت تئیس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فصلیں تباہ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ کا خدشہ ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے بھی وارننگ جاری کردی ہے ۔ دوسری جانب حیدرآباد میں بارش سے متعدد علاقے زیر آب آگئے اور پانی مکانات میں داخل ہوگیا۔حیدر آباد اور گردو نواح میں بارش ہوئی۔ لیکن پانی نشیبی علاقوں سے نہ نکل سکا اور مکانات میں داخل ہوگیا۔ ریلوے کالونی بھی ان علاقوں میں شامل ہے جہاں بارش کے پانی سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔ بارش کے پانی کے سبب وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم نکاسی کا الزام انتظامیہ پر عائد کیا ہے۔ ریلوے کالونی کے مکینوں نے حکومت سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی اور اس کیلئے انتظامات بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.