تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:41

سندھ میں پانچ روز تک مزید بارش کی پیش گوئی

آج نیوز - محکمہ موسمیات نے کراچی اور صوبہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ چار سے پانچ روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔کراچی سمیت صوبہ سندھ،مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مزید چار سے پانچ روز تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ،بلوچستان،پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہوا چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر،پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش قلات میں اٹھاسی ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے ذیادہ درجہ حرارت تربت میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.