تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:41

اب بے گناہ شخص مارا نہیں جائے گا ،منظور وسان

آج نیوز - وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے ایک بار پھر یقین دلایا ہے کہ کراچی میں اب کوئی بے گناہ شخص نہیں مارا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ وزیراعلی کی تبدیلی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ ہالہ میں مخدوم شاہ نواز کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے کہا کہ سندھ کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے ایم کیو ایم پر الزامات کا فیصلہ تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔ کراچی کے حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔ اب کوئی بے گناہ شخص نہیں مارا جائے گا۔ منظور وساں نے کہا کہ اب وہ کراچی میں امن کا خواب دیکھتے ہیں۔ عوام میں مقبولیت حاصل کرنے کے لئے انہیں کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے وفاق نے پانچ ارب روپے مختص کیے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی انشورنس کرائی جائے گی اور انہیں دیگر مراعات دی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.