تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:41

سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کی ہدایت

آج نیوز - صدر زرداری نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزرا کو متاثرہ علاقوں کے دوروں کی ہدایت کر دی۔صدر آصف زرداری نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ کو ہدایت کی کہ وزرا کو متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے تا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی جا سکے، صدر زرداری نے ٹیلی فون پر وزیراعلی کو ہدایت کی کہ وہ بھی ذاتی طور پرسندھ میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کو مانیٹر کریں، نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے، صدر مملکت نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرین کی بھر پور مدد کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.