تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:48

خضدار :گیسڑو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی

آج نیوز - خصدار میں گیسٹرو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔ سیکڑوں افراد متاثر ہیں۔ متاثرین میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ سب سے زیاہ متاثرہ علاقہ خضدار کی تحصیل زہری ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ظفراللہ خان زہری نے نے کمشنر قلات ڈویڑن میر اقبال احمد کھوسہ کے ہمراہ علاقے کا ہنگامی دورہ کیا اور سول اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی انہوں نے حکام کو مریضوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ عید سے اب تک چار دن میں گیسٹرو کے باعث آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ سینکڑوں افراد اسپتال لائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.