تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:38

سکھر :انڈرپاس کی مخدوش دیواریں ٹوٹ گئیں

آج نیوز - سکھر میں کئی روز سے جاری بارش کے بعد انڈر پاس کی مخدوش دیواریں اور پہاڑی ٹوٹ کر سڑک پر آگری۔تعلقہ میونسپل کارپوریشن سے ملحقہ انڈر بائی پاس کی دیواریں گرنے کے بعد شاہی بازار اور صرافہ بازار جانے والی سڑک بلاک ہوگئی تاہم ٹریفک نہ ہونے کے وجہ سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔ تعلقہ میونسپل کارپوریشن کے عملے نے فوری طور پر بقیہ مخدوش دیواریں گرانا شروع کردیں تاکہ مستقبل میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انتظامیہ نے انڈر پاس کی مرمت تک سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی۔ جب کہ پیدل چلنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.