تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:19

لاہور :بچی سے مبینہ زیادتی ،لوگوں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ

آج نیوز - لاہور میں آٹھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑی توڑ دی۔پولیس کے مطابق چاند رات کو پرائیویٹ سکول کے ٹیچر عرفان نے محلے کے ایک شخص طارق بٹ کی آٹھ سالہ بیٹی کو گھر بلاکر مبینہ زیادتی کی۔ جس پر علاقے کے لوگوں نے کھوکھر روڈ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مشتعل مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس گاڑی کو توڑ دیا۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ ملزم کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو یہ گھناونا فعل کرنے کی جرآت نہ ہوسکے۔زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی والدہ اور بھائی کا کہناہے کہ اعلٰی حکام اس واقعے کا نوٹس لیں۔ ملزم کو سخت سے سخت سزا دیکر انہیں انصاف فراہم کیا جائے ورنہ ان کا یہ احتجاج جاری رہے گا۔دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہے والے اس احتجاجی مظاہرے سے ٹریفک جام رہی۔ بعدازاں پولیس کی اس یقین دہانی پر کے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے گی مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.