تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:52

لاہور :شہباز تاثیر کا تاحال سراغ نہ مل سکا

آج نیوز - لاہور سے اغواء ہونے والے مقتول گورنر کے بیٹے شہباز تاثیر کا نویں روز بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔گلبرگ کے علاقے سے نو روز پہلے اغواء ہونے والے سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی کے حوالے سے پولیس تاحال ناکام ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ ابھی تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کررہی ہے کہ جلد ازجلد ملزمان تک پہنچ کر مغوی کو بازیاب کروایا جاسکے۔ پولیس افسران کا کہناہے کہ ابھی تک اس کیس کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مغوی کی فیملی سے تفتیشی ٹیم کا مکمل رابطہ ہے ، انکا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابھی تک فیملی سے رابطہ نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.