تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:51

لاہور: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دوخواتین جاں بحق

اے آر وائی - لاہور: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں بارش کے باعث ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے دوخواتین جاںبحق اورسات افراد زخمی ہوگئے۔



لاہورمیں صبح سحری کے وقت بارش کاسلسلہ شروع ہوجانے سے باغبانپورہ میں دومنزلہ خستہ حال مکان کی چھت گرگئی۔ جس سے ایک ہی خاندان کی دوخواتین جاں بحق اورسات افراد زخمی ہوگئے۔



ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ امدادی کاروائی کرکے ملبہ اٹھایا۔ دوخواتین 15 سالہ ارم اور20 سالہ بختاورملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ زخمیوں کوطبی امداد دے کرفارغ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.