13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:52
سندھ: مقامی حکومتوں کی بحالی پرقوم پرستوں کا احتجاج
اے آر وائی - کراچی: کراچی اور حیدر آباد میں مقامی حکومتوں کی بحالی کے خلاف سندھ بھر میں قوم پرست احتجاج کررہے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں ہڑتال بھی کی جارہی ہے ۔
کراچی میں گلشن حدید، ماڑی پور اورملیر کے علاقوں میں جزوی ہڑتال کی گئی ۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں فائرنگ کی اور دوگاڑیوں کو نذر آتش کیا جبکہ سکھر، گھوٹکی ، شکارپور اور خیرپورسمیت دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔
سکھر میں شاہی بازار، صرافہ بازار سمیت تمام اہم کاروباری مراکز بند ہیں قوم پرستوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئی ہیں۔