تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:53

کراچی: 31 اگست تک پرانے اسلحہ لائسنس منسوخ ہو جائیں گے

اے آر وائی - کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحے کا انبار ہے ، درہ آدم خیل سے ایک ہزار اسلحے پر ایک ہی نمبر پرنٹ کروا کر یہاں لایا جاتا ہے ۔ 31 اگست کے بعد تمام پرانے اسلحہ لائسنس منسوخ ہو جائیں گے ۔



کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بعض لوگ ان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں لیکن وہ صرف عوام کی خدمت کر رہے ہیں ، شہر میں صرف جرائم پیشہ عناصر کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ہمارے پاس ایسے عناصر کی لسٹ موجود ہے اور ایک ایک کر کے تمام شر پسندقانون کی حراست میں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلنگ سے تنگ آچکے ہیں اور یہاں کے عوام ہمیں ایس ایم ایس کرکے معلومات فراہم کررہے ہیں جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.