تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:52

ساری سہولتیں ریلیف برادران کیلئے ہیں، بابر اعوان

اے آر وائی - لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ساری سہولتیں ریلیف برادران کے لئے ہیں، 40 سال سے ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آیا۔



حارث اسٹیل ملز کیس میں عدالت میں پیشی کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب کے مسائل کی اصل وجہ شریف برادران کا طرز حکمرانی ہے، اگر پنجاب حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو عوام پورا نظام بدل دیں گے۔



انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کل سے ختم ہوگئی ہے۔ پنجاب حکومت نے رائیونڈ کی 27 کلومیٹر سڑک تعمیر کرنے پر 146 ارب روپے خرچ کئے اس پر بھی از خود نوٹس ہونا چاہیے۔ اس سے قبل لاہور میں شیخ افضل کی درخواست ضمانت کے موقع پر دلائل دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ شیخ افضل گزشتہ 19 ماہ سے جیل میں قید ہیں۔ اب یہ ان کا حق ہے کہ انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔



سماعت کے موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان اور پنجاب بنک کی وکیل مقصومہ ایڈووکیٹ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شیخ افضل کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.