تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56

کوئٹہ: گلستان کےعلاقےسیگی سےپندرہ افراد اغواء

اے آر وائی - کوئٹہ: گلستان کے علاقے سیگی میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ویگن کو پندرہ افراد سمیت اغواء کرلیا ۔ لیویز رسالدار گلاب خان نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ کچھ عرصے سے دو قبائل کے درمیان تنازع چلا آرہا تھا جس کے نتیجے میں تین روز قبل قبائلی رہنما حاجی عبدالجبار سیگی کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا جس کے رد عمل میں سیگی قبائل نے سلمان خیل قبائل کی وین کو پندرہ افراد سمیت اغواء کرلیا۔



معاملے کو حل کرنے کے لئے علماء کرام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اغواء ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے اقداما ت کریگی ، لیویز نے مغویوں کی بازیابی کے لئے علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.