13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56
ہیلی کاپٹر حادثہ کی خبریں من گھڑت ہیں،امریکی سفارتخانہ
اے آر وائی - اسلام آباد : امریکی سفارتخانہ نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ امریکہ نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق سچائی کا افشاء روکنے کی غرض سے افغانستان میں ہونے والے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں اپنے فوجیوں کو خود مارا ہے۔
امریکی سفارتخانہ کے ترجمان نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ بعض پاکستانی میڈیا رپورٹس میں دیا جانے والہ تاثر بے بنیاد ہے اور ہمیں پاکستانی میڈیا کی جانب سے اس طرح کے بقول ترجمان صریحاً جھوٹے الزامات شائع کرنے پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے ذمہ دار میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ حقائق کو درست طریقے سے بیان کریں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت نے بارہا دہشتگرد حملوں میں پاکستانی جانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے‘ پاکستان اور امریہ انتہاپسندوں اور دہشتگردوں کی خلاف مل کر لڑنے میں مشترکہ طور پر دلچسپی رکھتے ہیں جو بے رحمی سے ہمارے شہریوں کی جانیں لیتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت اس خوفناک حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے پر مہیا کی جائیں گی۔