تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56

مسلم امہ کی فلاح میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے، وزیراعظم

اے آر وائی - جدہ: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم امہ کی فلاح میں سسعودی عرب کا اہم کردار ہے۔ جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات، مشرقی وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پربات چیت کی۔



اس موقع پر سعودی فرمانروا نےدہشت گردی کےخاتمے کیلئےپاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کو امت مسلمہ کا ایک اہم رکن قرار دیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں زلزلے اور سیلاب کے موقع پر سعودی عرب کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.