13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56
واپڈا اور محکمہ آبپاشی نے منچھر جھیل کوآلودہ کیا، سپریم کورٹ
اے آر وائی - اسلام آباد: منچھر جھیل آلودگی کیس کے ازخود نوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ واپڈ اور محکمہ آبپاشی نے مل کر میٹھے پانی کو آلودہ کیاہے ۔
سماعت کے دوران محکمہ آبپاشی سندھ اور واپڈا کی منچھر جھیل کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جھیل کے پانی کو صاف کرنے کےلئے تیس سے چالیس ارب روپے کی ضرورت ہے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے بتایا کہ سندھ حکومت نے منچھر جھیل کو صاف کرنے میں مدد کی ہے ۔
جسٹس شاکراللہ جان نے کہاکہ حکومت اربوں روپے لگانے کی بات کررہی ہے ۔ منچھر جھیل کے لوگ پیاسے مررہے ہیں جس کے بعد سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔